پاکستان سپرلیگ9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا


پاکستان سپرلیگ9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو اپ گریڈ کردیاگیا ہے۔

امید پر دنیا قائم ہے، ابھی سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوئے، فخر زمان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ اور افتخار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں۔

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر محمد حارث بھی گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں۔

بھارت کا ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد سے منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد

محمد نواز اور محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے،حیدرعلی پلاٹینیم سے گولڈ اور آصف علی پلاٹینیم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے۔

پاکستان سپرلیگ 9کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ دسمبر میں ہوگی،پاکستان سپرلیگ 9کا آغاز آئندہ سال 8فروری سے 24مارچ تک ہوگا۔


متعلقہ خبریں