بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

مری

مری و گردونواح میں برفباری کب متوقع؟ موسمیاتی الرٹ جاری


ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھندکا امکان ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی/وسطی پنجاب میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

پاکستان سپرلیگ9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی (چکلالہ 79، شمس آباد 71)، اٹک 69، مری 56، منگلا 45، اسلام آباد (بوکرا 54، گولڑہ 46، سٹی 44، اسلام آباد ایئرپورٹ 38، سید پور 13)، منڈی بہاؤالدین 33، جوہرآباد، چکوال 32، جہلم 29 سیالکوٹ (سٹی 25، ایئرپورٹ 09)، گوجرانوالہ 22، قصور، نور پور تھل 16، حافظ آباد 13، سرگودہا 12، نارووال 10، گجرات 09، لاہور (سٹی 08، ایئرپورٹ 05)، چراٹ 07، جھنگ، ساہیوال، 30 اوکاڑہ ایک ، خیبرپختونخوا میں کاکول 57، بالاکوٹ 49، مالم جبہ 31، ڈی آئی خان (سٹی 18 ایئرپورٹ 07)، میر خانی ،
پتن 14، سیدو شریف 13، بنوں 09، دروش، پشاور 03، دیر (03 زیریں، اپر 02)، تخت بائی 02،چترال 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 41، مظفرآباد (سٹی 35، ایئرپورٹ 25)، کوٹلی 29، راولاکوٹ 17، گلگت بلتستان میں استور 05، بونجی 02، چلاس، گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی02 اورکالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں