کراچی،ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ

Milk

کراچی، ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ دودھ کی قیمت کاصحیح تعین کیاجائے۔

ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کے نرخ پر دودھ بیچنا ممکن نہیں ہے، چارے کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا جاتامہنگا ہو گیا ہے۔

لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ

ڈیری فارمرز نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی مارکیٹ کو نظر انداز کر کے قیمت فکس کردیتے ہیں، ڈپٹی کمشنر کے مطابق دودھ کی پیداواری لاگت 195روپے مختص کی گئی اور اس کے باوجود ہمارا ریٹ 180 روپے طے کر دیا ہے۔

ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ے کہ دودھ کی قیمت کاصحیح تعین کیاجائے، کچھ عناصر ڈبے کے دودھ کو فروغ دینے کیلئیانڈسٹری تباہ کررہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں