ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کون کون سی سیریز کھیلے گا؟

pak Team

عالمی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کی رواں سال اور 2024 میں کھیلی جانے والی سیریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ورلڈ کپ کے فوری بعد پاکستان دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گا جہاں وہ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ جنوری 2024 میں پاکستان دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلے گا۔

اپریل میں نیوزی لیڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹیز کھیلے گی۔ مئی 2024 میں قومی ٹیم نیدرلینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان نیدرلینڈز نے تین جب کہ آئرلینڈ سے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

جون 2024 میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز و امریکا جائے گی۔ اگست میں بنگلہ دیش دورہ پاکستان کے دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی جب کہ اکتوبر میں انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں