سٹیٹ بینک آف پاکستان نے9 نومبر کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

state bank زرمبادلہ ذخائر

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 9 نومبر کو یوم اقبالؒ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

بینک دولت پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک 9 نومبر 2023ء بروز جمعرات کو ”یوم اقبالؒ “ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔

’’پے پال اور سٹرائپ پاکستان میں انقلاب برپاکرنے آرہے‘‘

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یوم اقبالؒ کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب معروف بینکار نور احمد نے شعبہ بیرونی ابلاغ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

31دسمبر 2023کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کاموٹر ویز پر داخلہ ممنوع قرار

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نور احمد تجربہ کار مرکزی بینکار ہیں جو معاشی پالیسی اور مالی شعبے کی ترقی کے میدانوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ اپنے عہدے کا باضابطہ چارج 8 نومبر 2023 کو لیں گے۔ وہ سٹیٹ بینک کی پالیسیوں اور اقدامات کے موثر ابلاغ کے لیے میڈیا کے ساتھ مصروف کار رہنے کے لیے پرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں