31دسمبر 2023کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کاموٹر ویز پر داخلہ ممنوع قرار

moterway fine

موٹروے پر سفر کرنیوالے ہو جائیں خبردار بڑا اعلان کردیا گیا


31دسمبر 2023کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔

این ایچ اے کے مطابق موٹر ویز پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل

اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون ، پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم فور، ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے ایم فور ٹین ،لاہور عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری ، ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو، حسن ابدال مانسہرہ ایکسپریس وے ای تھرٹی فائیو پر 31 دسمبر کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہناہے کہ روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا

مزید معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں ۔


متعلقہ خبریں