انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ، بھارت کے بعد جنوبی افریقا نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔ ٹیبل پوائنٹس پر بھارت 14 پوائنٹ کیساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ہر گیم ہمارے لیے ڈو آر ڈائی کی صورتحال والی تھی، فخر زمان
پاکستانی ٹیم آج نیوزی لینڈ سے جیتنے کے بعد بھی رن ریٹ کی وجہ سے 5پانچویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم 5 ویں سے چھٹے نمبر پہنچ گئی ہے ۔
تاہم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے ابھی دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔