پسنی، دہشتگردوں کے حملے میں 14فوجی جوان شہید

Pak Army

پسنی دہشتگردوں کے حملے میں 14فوجی جوان شہید


گوادر کے علاقے پسنی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 14فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔

علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

نگران وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نگران وزیراعظم نےشہداء کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،نگران وزیر اعظم نے کہا دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شہداء نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔

دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اسکے رکھوالوں کے حوصلے پست نہ کر پائیں گے، قوم دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، شہبازشریف نے کہا مسلح افواج اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے وطنِ عزیز کی حفاظت کررہی ہیں۔

مسلح افواج دشمنوں کی سازشوں کا جوانمردی سے مقابلہ کر رہی ہیں،شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، بلاول بھٹو نے کہادہشتگردوں نے پسنی اورماڑہ کے راستے پر گھات لگا کر فوجی جوانوں پر بزدلانہ حملہ کیا۔

دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے 14 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

نفرت اور تقسیم کی سوچ کا جڑ سے خاتمہ کرکے ہم جوانوں کے خون کا بدلہ لیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے  گوادرکےعلاقے پسنی میں سیکیورٹی فورسزپردہشتگردوں کےحملےکی مذمت کی ہے۔

نگران وزیراعلی ٰپنجاب محسن نقوی نے شہیدفوجی جوانوں کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا۔نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔


متعلقہ خبریں