انتخابات میں پاک فوج ہماری مدد کرے گی، چیف الیکشن کمشنر

جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں پاک فوج ہماری مدد کرے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگران حکومت بنانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں تاہم نگران حکومت کو چیک کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل بھی الیکشن کمیشن کے خاندان کا حصہ ہیں۔ سی ڈی اے اراکین کا جھگڑا بنا لیکن میں کسی کو نہیں جانتا اور ہم نے 2 اراکین سی ڈی اے کے تبدیل کیے جو سب سے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے؟ لاہور کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کی کابینہ تبدیل کروائی اور الیکشن کمیشن نے وفاقی کابینہ پر بھی نوٹسز لیے جبکہ ہم نے تمام فیصلے مشاورت سے کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن کے اب تک کے فیصلے درست ہیں لیکن الیکشن کمیشن پر بلاوجہ تنقید ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں