نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے؟ لاہور کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا


پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے لاہور کی عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گےمنصور علی خان کیساتھ” میں میزبان منصور علی خان نے لاہور کےمشہور بازارانار کلی کا سروے کیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ ”کیا لاہور کی عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنائیں گے؟۔”

نواز شریف کی وطن واپسی، آبائی حلقے کی عوام کا ملا جلا ردعمل

اس پرلاہور کی اکثریت نے جواب میں کہا ہے کہ نواز شریف جس طرح آئے ہیں اس سے تو یہی لگ رہا ہے کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے لیکن اگر فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے تو پھر ایسی صورت میں نہیں لگتا کہ وہ وزیراعظم بن سکیں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو واحد جماعتیں ہیں جنہوں نے 30 ، چالیس سالوں میں ملک کو  لوٹا ہے عوام کو کچھ نہیں دیاجیسے حالات پہلے تھے آج بھی ویسے ہیں۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی والدہ کے جنازے پر نہیں آیااورنہ اس کے بیٹے اپنی والدہ کے جنازے پر آئے، تو اس شخص سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہےکہ وہ عوام کیلئےآیا ہے۔

نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو انتخابی مہم کے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کردی

اس پر ایک بزرگ شہری نے کہا کہ یہ بات بجا ہے کہ نواز شریف اپنی والدہ کےجنازے پر نہیں آئے لیکن چیئرمیں پی ٹی آئی بھی تو اپنے قریبی دوست نعیم الحق کے جنازے پرنہیں گئےتھے۔

میرے خیال میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو ایک بار موقع تودینا چاہیے، کیونکہ وہ جب بھی اقتدار میں آئے ہیں انہیں دو تین سال میں ہی چلتا کیا گیا ہےحالانکہ کے انہوں نے ملک کیلئے بہت کام کیے ہیں۔

اس پر پی ٹی آئی کے سپوٹرز کا کہنا تھا کہ اگرفری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے تو پھر میاں صاحب نہیں آسکتےاگر سلیکشن ہوئی ہے تو پھر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ایک نوجوان کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ نواز شریف وزیراعظم بن کر ہی پاکستان آئے ہیں انہیں ووٹ پڑ گیا ہے

میرےخیال میں تو اشتہاری بندے کرپہلے واپس آکر عدالتوں کے سامنے سرینڈر کرنا پڑتاہے لیکن یہاں تو ایسا تو کچھ بھی نہیں ہوا، اس سے یہی لگ رہا ہے وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔

ایک اور بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوں یا نہ ہوں اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن نواز شریف وزیراعظم بن کرآیا ہے۔

انارکلی بازار کے ایک دوکاندار کا کہنا تھا کہ ن لیگ نواز شریف کی وجہ سے ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین تحریک انصاف کی وجہ سے ہے۔

نواز شریف کی واپسی کی وجہ سے ن لیگ کا گراف اوپر گیا ہے،ن لیگ کے قائد ایک بار پھر وزیراعظم بن جائیں گے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے اقلیتی ونگ کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

جبکہ ایک اور دکاندار کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی میدان میں ہونا چاہیے تا کہ مقابلہ برابری پر ہو۔

مزید پروگرام میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں