آسٹریلیا کے مچل مارش ورلڈکپ سے باہر، گلین میکسویل بھی انجری کا شکار

آسٹریلیا کے مچل مارش ورلڈکپ سے باہر، گلین میکسویل بھی انجری کا شکار

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پر غیر معینہ مدت کیلئے ورلڈکپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا گروپ اسٹیج اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں موجود تقریباً تمام ٹیمیں اپنے آدھے سے زیادہ میچز کھیل چکی ہیں۔

ورلڈ کپ 2023،آسٹریلیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح

ایسے موقع پر جب تمام ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے جان مار رہی ہیں وہیں آسٹریلیا کو مچل مارش کی صورت میں ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آسٹریلوی آل راونڈر اچانک کیمپ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پر آسٹریلیا واپس گئے ہیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ مچل مارش کی واپسی کی معلومات بھی تاحال نہیں ہیں۔

ورلڈکپ 2023 ‘سنچریز کا ورلڈکپ’ بن گیا، ریکارڈ کی بھرمار

دوسری طرف نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے آسٹریلوی آل راونڈر گلین میکسویل بھی انجری کا شکار ہیں۔ وہ کنکشن کے باعث ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔


متعلقہ خبریں