ورلڈکپ، افغانستان کیخلاف سری لنکا کی جیت پاکستان کو مزید نیچے دھکیل دیگی

ورلڈکپ، افغانستان کیخلاف سری لنکا کی جیت پاکستان کو مزید نیچے دھکیل دیگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آج افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل تک پہنچنے کا موقع اب بھی موجود ہے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا تیسواں میچ آج بھارتی شہر پونے میں کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں جیت کیلئے میدان کی بازی لگائیں گی۔

کھلاڑیوں کو این او سی دینے کی قیمت ایشیاکپ، ورلڈکپ میں چکا رہے، ذکا اشرف

آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو سری لنکا اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ جیتنے والے ٹیم ٹیبل پر پانچویں نمبر پر پوزیشن پکی کرلے گی۔

دوسری طرف پاکستانی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ آج افغانستان کی جیت پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی ممکنہ صورتحال کی بات کی جائے تو سب سے پہلے پاکستان کو اپنے بقیہ تین میچز جیتنا ضروری ہونگے۔ یہ تین میچز بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے ہیں۔

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی ہار، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

تینوں میچز جیتنے کے ساتھ پاکستان کو نیوزی لینڈ کی مدد کی بھی ضرورت ہوگی۔ نیوزی لینڈ اپنے بقیہ 3 میچز میں سے ایک میچ بھی جیت جاتا ہے تو رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجائے گا۔


متعلقہ خبریں