قومی کرکٹ ٹیم کے نظر ثانی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو کولکتہ میں موصول

پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے نظر ثانی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو کولکتہ میں موصول ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک اور شق ڈال دی گئی ہے۔

بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی، مکی آرتھر

پرفارمنس کے ساتھ فٹنس بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ سابق کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ ورلڈ کپ روانگی سے قبل تیار کیے گئے تھے۔

کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ بزریعہ ای میل بھجوائے گئے ہیں،کھلاڑیوں کے دستخط کے بعد ان کی تنخواہیں ریلیز کردی جائیں گی۔

مسلسل چوتھی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا

ناقص پرفارمنس پر کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں کمی کی جائے گی.

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کوپی ایس ایل کے علاوہ2 لیگز کھیلنے کی اجازت برقراررکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں