غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، روس


ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور نہتے شہریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنا بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر غزہ کو تباہ کر دیا جاتا ہے تو غزہ کے رہائشی کہاں جائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر نے اسرائیل کو غاصب قرار دے دیا

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر غزہ میں حملے جاری رہے تو یہ نقصان کئی دہائیوں تک تباہی پیدا کرے گا۔ غزہ پر بمباری فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں