ترک صدر نے اسرائیل کو غاصب قرار دے دیا

tayyab erdogan

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیل کو غاصب قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو دہشت گرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دلوائیں گے اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فلسطین میں کیسے آئے؟ ترکیے کے لوگ جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کو ایسے ختم کرینگے ، جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا ، اسرائیلی وزیر خارجہ

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اسرائیل غاصب ہے اور غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار مغرب بھی ہے۔ کیا مغربی ممالک پھر سے صلیبی جنگیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو یاد رکھیں ترکیے کے لوگ موجود ہیں اور ہم ویسے ہی لڑیں گے جیسے لیبیا اور کاراباخ میں لڑے تھے۔


متعلقہ خبریں