ورلڈکپ2023، قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامیاں؟ راشدلطیف کابڑادعوی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر وسابق کوچ راشد لطیف نےدعوی کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی  بی) کے بڑوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو نظر انداز  کرنا شروع کر دیا۔ 

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کےدوران راشدلطیف نےکہاہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے 4 ناکامیوں کے بعد مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ مسلسل ناکامی کے بعد بابرااعظم کواگنورکیا جارہا ہے، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف،  چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کی جانب سے بابر اعظم کے بھیجے گئےمیسجز کونظر انداز کیا جارہا ہےاور کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔

حارث کی گیند پر افریقی بیٹر کو آؤٹ نہ دینے پر ایوشمان بھی بول پڑے

سابق کرکٹر نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ بابراعظم کو بھیجے گئے پیغامات کےجوابات  نہ دینے کی وجہ کیاہے؟۔


متعلقہ خبریں