‘مسکرائیے! دیش آپکو دیکھ رہا ہے’، مودی کی بھارتی ٹیم کو دلاسہ دینے کی ویڈیو وائرل


انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم نرینرا مودی بھارتی ڈریسنگ روم میں ٹیم کو دلاسہ دیتے نظر آئے۔

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والا ورلڈکپ فائنل 19 نومبر کو آسٹریلیا اور میزبان ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ فائنل اپنے نام کیا۔

ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست، بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

ورلڈکپ فائنل کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد بھارتی وزیراعظم ڈریسنگ روم میں موجود ہیں۔ نریندر مودی تمام بھارتی کھلاڑیوں سے مل کر انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اس دوران مودی بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ‘آپ دس گیم جیت کر آئے ہوئے، ایسا ہوتا رہتا ہے۔ مسکرائیے! دیش آپکو دیکھ رہا ہے۔’

ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی شناخت ہوگئی

بھارتی وزیراعظم مودی کو ویڈیو میں فاسٹ باولر محمد شامی کو گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ‘شامی تم نے بہت اچھا کیا ہے اس بار۔’


متعلقہ خبریں