ورلڈکپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد انگلش کپتان بھی معجزوں کے منتظر


آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر بھی معجزوں کے منتظر ہیں۔

میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں جوز بٹلر نے کہا کہ جب آپ جہاز پر سوار ہوتے ہیں تو بہت پر اعتماد ہوتے ہیں، آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ ٹائٹل کے دفاع کے لیے سب کو چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3ہفتوں میں اب تک جو ہوا وہ سب کے لیے حیران کن ہے، 3ہفتوں کے دوران جو ہوا ہمارے لیے ایک لو پوائنٹ ہے، اب تک کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس غیر معمولی مایوس کن ہے اور اب تو ہمیں بہت زیادہ معجزوں کی ضرورت ہے۔

سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف جیت، پاکستان چھٹے نمبر پرچلا گیا

ایک سوال کے جواب میں جوز بٹلر کا کہنا تھا میری کپتانی کا فیصلہ میرے سے اوپر کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے، مجھے کپتان کی حیثیت سے خود پر بہت اعتماد ہے لیکن میں نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے وہ کچھ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، کپتان کی حیثیت سے مستقبل میرے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ میرے خیال میں اب ہمارا سفر ختم ہو چکا ہے، میں ریاضی دان تو نہیں لیکن ہمارا رن ریٹ ہمارے حق میں نہیں جبکہ دیگر ٹیمیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، ابھی ہم صرف پرائڈ کے لیے کھیل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں