امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی حمایت میں قرارداد منظور


واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں فلسطین پر حملے میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کر گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں 10 ڈیموکریٹس کے علاوہ تمام ارکان نے اسرائیل سے اظہار یکجہتی کی قراداد کے حق میں ووٹ دیا۔

ایوان میں پیش کردہ قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں اپنا دفاع کر رہا ہے اس لیے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد نئے اسپیکر ریپیبلکنز کے مائیک جانسن نے آج ہی بطور اسپیکر حلف اٹھایا ہے۔


متعلقہ خبریں