افغان شہریوں سے 12ہزار سے زائد جعلی پاسپورٹ برآمد

پاسپورٹس

اسلام آباد: افغان شہریوں سے 12ہزار سے زائد جعلی پاسپورٹ برآمد ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی 9رکنی نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے پہلے بنائی گئی 5رکنی کمیٹی کو تحلیل کردیا، نئی کمیٹی میں تمام تحقیقاتی اداروں کے گریڈ 20کے افسران شامل ہیں۔

جبکہ کمیٹی کی سربراہی اعجاز رسول ملک جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کریں گے۔

12 ہزار افغانی جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچ گئے

9 رکنی نئی انکوائری کمیٹی میں نادرا، پی ٹی آے ،ایف بی آر اور آئی ایس آئی کا گریڈ 20کا افسر شامل ہیں جبکہ  ایف آئی اے، ایم آئی، وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر کا گریڈ20 کا افسر بھی حصہ ہونگے۔

 

 


متعلقہ خبریں