12 ہزار افغانی جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچ گئے

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر 12 ہزار سے زائد افغانی سعودی عرب پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے 12 ہزار افغانیوں کے جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر آنے کا انکشاف کیا۔ جس پر وزارت داخلہ میں کھلبلی مچ گئی۔

وزارت داخلہ نے 12 ہزار سے زائد افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر کارروائی کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور حساس اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے جو جعلی پاسپورٹس جاری کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے اور ملوث افراد کی فہرست تیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی نکلنے کا کہا گیا، زینب عباس

افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس بنا کر دینے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ مراکز سے افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں