راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ میٹرو بس ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کو حادثہ فیض احمد فیض اسٹیشن کے قریب ہوا جب ڈرائیور نے سنگل ٹریک پر اوورٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اسلام آباد جانے والی میٹرو بس اوورٹیکنگ کرتے ہوئے باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بنگلہ دیش میں ٹرین حادثہ، 17 افراد جاں بحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے حادثے کے باوجود بس نہیں روکی، جس کی وجہ سے مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار رہے۔
سوشل میڈیا پر میٹرو بس حادثے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں حادثے کے بعد میٹرو بس کو معمول کے مطابق چلتا دیکھا جاسکتا ہے۔ حادثے کے وقت بس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
🚨میٹرو بس اسلام آباد حادثہ۔🚨
راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس حادثے کا شکار
بس کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا
سنگل ٹریک پر اوور ٹیک کی وجہ سے حادثہ ہوا
اوورٹینگ کرتے ہوئے میٹرو بس باونڈری وال سے ٹکرا گئی
ایکسیڈنٹ کے باعث میٹرو بس کے شیشے ٹوٹ گئے
بس کا… pic.twitter.com/E8qFnE8PFy
— Qamar Maken (@QamarMakenViews) October 24, 2023