بنگلہ دیش میں ٹرین حادثہ، 17 افراد جاں بحق


ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں مال بردار ٹرین اور مسافر ٹرین کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں ٹرین حادثہ مشرقی علاقے بھیراب میں پیش آیا۔ جہاں مال بردار ٹرین ایک اسٹیشن پر مخالف سمیت سے آنے والی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی افواج پر حملوں میں ایران پر سہولت کاری کا الزام

پولیس کے مطابق حادثہ ڈھاکا کے نواحی اسٹیشن پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام نے ٹرین حادثے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

بنگلہ دیش کی سرکاری ریلوے کے جنرل منیجر ناظم الاسلام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مال گاڑی اشارے پر نہیں رکی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں ریل کے حادثات معمول ہیں جو اکثر اشاروں کے ناقص نظام، غفلت، پرانی پٹڑی یا ناقص انفرااسٹرکچر کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔


متعلقہ خبریں