گوگل میپ نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک ڈیٹا معطل کردیا

گوگل میپ نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک ڈیٹا معطل کردیا

اسرائیلی فوج کی درخواست پر گوگل میپ اور ویز نے عارضی طور پر اسرائیل اور غزہ میں ٹریفک ڈیٹا معطل کر دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدہ صورتِ حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ مقامی افراد کی حفاظت کیلئے لائیو ٹریفک ڈیٹا عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

غزہ کی سب سے خوفناک رات، اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں فلسطینی شہید

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے ممکنہ زمینی حملے سے پہلے براہ راست ڈیٹا ٹول کو ہٹایا گیا ہے۔ گوگل میپ کے ذریعے براہ راست ٹریفک کی معلومات فوجیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں تفصیلات ظاہر کرسکتی ہیں۔

ترجمان گوگل میپ کے مطابق ماضی میں بھی کشیدہ صورتِ حال میں لائیو ٹریفک کا ڈیٹا معطل کیے جانے کی مثالیں موجود ہیں۔ گزشتہ سال گوگل نے یوکرین میں براہ راست ٹریفک کو غیر فعال کر دیا تھا تاکہ شہریوں کی حفاظت کی جا سکے۔

اسرائیل کا غزہ کے العہلی عرب ہسپتال پر ہولناک حملہ، 800 فلسطینی شہید

خیال رہے کہ  اسرائیلی فورسز غزہ پر حملوں کا سلسلہ آج 18 ویں روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں سے اب تک خان یونس اور رفح کے علاقوں میں مزید 110 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 436 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں