امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل


کیلیفورنیا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 20 ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رفح کراسنگ سے روانہ کی گئی غزہ انسانی امدادی سامان کی یہ تیسری کھیپ ہے اور گزشتہ 2 روز میں امدادی سامان کے 34 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے تھے۔

امداد غزہ کے لوگوں کو درکار یومیہ امداد کا 4 فیصد بھی نہیں ہے اور غزہ میں مسلسل 14ویں روز بھی بجلی مکمل بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے مزید 2 قیدی رہا کر دیئے

اقوام متحدہ کے مطابق 700 مریضوں کی گنجائش والے الشفا اسپتال میں 5 ہزار مریض موجود ہیں جبکہ غزہ میں بھیجی گئی امداد میں ایندھن شامل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں