حماس نے مزید 2 قیدی رہا کر دیئے


غزہ: حماس نے انسانی بنیادوں پر مزید 2 خواتین قیدیوں کو رہا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ رہا کی گئی دونوں خواتین کو انسانی اور طبی وجوہات کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے۔ قطر اور مصر کی ثالثی کے بعد 2 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

ترجمان ابوعبیدہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا کو ثابت کرنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے دعوے جھوٹے ہیں۔

حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے دوٹوک کہا ہے کہ اپنے تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی افواج پر حملوں میں ایران پر سہولت کاری کا الزام

خالد مشعل نے کہا کہ ہمیں صرف اسرائیلی فوجیوں سے سروکار ہے سویلین کو حوالے سے کرنے سے متعلق کئی ممالک کو اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حماس نے 2 امریکی شہریوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا تھا۔ رہا کردہ دونوں خواتین ماں بیٹی اور امریکی شہری تھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں