مہوش حیات نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کردی


معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی مظلوم فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں مانچسٹر میں انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) کی تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے دیکھ کر کوئی بھی خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔ انہوں کہا کہ خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا، میں سچ پر یقین رکھتی ہوں اگر ہم اپنے دل کھول کر ایک دوسرے میں انسانیت کو دیکھیں تو واقعی امن ممکن ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں پر حملے کیے جارہے ہیں، معصوم بچوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، مائیں اپنے بچوں کو کھو رہی ہیں، یہ سب انتہائی افسوسناک ہے، ہم غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مہوش حیات نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ میں نے ہمیشہ اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ میرے دل کے قریب ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں