نواز شریف نے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، فیاض الحسن چوہان


استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عون چودھری ذاتی حیثیت میں نواز شریف کیلئے گئے۔

ہم نیوز کے پروگرام”پاکستان ٹونائٹ ودسید ثمرعباس” میں گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے عون چودھری کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا،  ہم کسی بھی پارٹی کے دشمن نہیں ہیں، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریک انصاف والی سیاست نہیں کرنی۔

ریاسی اجزا کومل کرکوئی راستہ نکالنا ہو گا ، خواجہ آصف

قائد ن لیگ کےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے سربراہ آئی پی پی کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیااگر جہانگیرکاہیلی کاپٹر استعمال ہوا ہوتا تو اب تک سوشل میڈیا بھرا ہوا ہوتا۔

فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ فواد چودھری اور علی زیدی آئی پی پی کا حصہ نہیں ہیں، علی زیدی چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسی کے حوالے سے بہت جذباتی تھے۔

جنت کے ٹکٹوں، ہنڈا موٹر سائیکلز، 5،5ہزار دینے کے باوجود مینار پاکستان نا بھر سکے،شعیب شاہین

انکا مزید کہنا تھا کہ سیاست کے اندر کوئی نو گو ایریا نہیں ہوتا،  اگلے ایک ماہ میں آئی پی پی میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تعداد نظر آئے گی، استحکام پاکستان پارٹی پھلتی پھولتی نظر آئے گی۔

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم کے ساتھ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی 9مئی سے مبرا ہوتی ہے تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں