امریکی صدر کا حماس پر اسرائیل سعودی سفارتی تعلقات کی کوششوں کو متاثر کرنے کا الزام

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس حملے کا مقصد اسرائیل اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی کوششوں کو متاثر کرنا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی زمینی کارروائی ملتوی کرائی ہے تاکہ یرغمالی رہا ہو سکیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس حملے کا مقصد اسرائیل اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی کوششوں کو متاثر کرنا تھا کیونکہ وہ جانتے ہیں اس معاملے پر میں سعودی قیادت کے ساتھ ملنے والا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے عالمی قوانین پر عمل کیا جائے۔ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں اور غزہ میں جنگ بندی کر کے مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں اور غزہ سے لوگوں کی زبردستی بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ کا محاصرہ ختم کر کے امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں۔


متعلقہ خبریں