ڈالر کے بعد برطانوی پائونڈ، یورو اور سعودی ریال بھی مہنگے ہوگئے

Dallor ڈالر یورو برطانوی پاونڈ ریال درہم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد برطانوی پائونڈ، یورو اور سعودی ریال بھی مہنگے ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کے اضافے سے 296 روپے کا ہو گیا ہےجبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت 5 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 346 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہو گیا

اس کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے کااضافہ دیکھنےمیں آیاجس کےبعدنئی قیمت 75 روپے 50 پیسےہوگئی ہے۔ جبکہ امارتی درہم کی قیمت 76 روپے 75 پیسے کی سطح پر برقرار رہی۔

مذاکرات کامیاب، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر  3 روپے 26 پیسے کے اضافے سے 280 روپے29 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں