انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہو گیا

dollar

مسلسل کمی کے بعد امریکی کرنسی ڈالرنےانٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں پھراونچی اڑان بھرلی،  قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی  جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج تیسرے کاروباری روز کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے 26 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 3 پیسے بڑھ کر 280 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مسلسل کمی کے بعد ڈالر مہنگاہوگیا

آج صبح کاروبار کےآغازکے دوران امریکی ڈالر 2 روپے97 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپےکا ہوگیا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر20 پیسے کے اضافے  سے 276 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 277روپے 03 پیسے کی سطح پر بند ہواتھا۔

 


متعلقہ خبریں