پاکستانی کرکٹ ٹیم کو وائرل انفیکشن سے چھٹکارانہ مل سکا

pak team

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، اوپنرعبداللہ شفیق کے بعدبلےبازمحمد حارث بھی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل بیمار ہوگئے۔

کرک انفو کے مطابق عبداللہ شفیق فلو اور بخار کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور سعود شکیل نے بھی بیماری کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے سے قبل عبداللہ شفیق بخار کا شکار

اس حوالے سے معروف سپورٹس جرنلسٹ نے کہا ہےکہ پاکستان ٹیم کو وائرل انفیکشن سے چھٹکاراتاحال  نہ مل سکا، شاہین شاہ آفریدی اور عبد اللہ شفیق کے بعد وکٹ کیپر و بلے باز محمد حارث کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی چنئی کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹریننگ ہوئی جس میں پاکستان ٹیم کے 12 کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ 6 کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے لیے اسٹیڈیم نہیں آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےدوبارہ پیشکش کی تھی، محمد وسیم کا انکشاف

سپورٹس جرنلسٹ کے مطابق شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق ، محمد رضوان ، سلمان علی آغا ، محمد حارث اور زمان خان ٹریننگ سیشن میں نہیں آئے۔


متعلقہ خبریں