دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے


فلسطین پر اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے بعد مغربی کنارے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی اور اسرائیلی سفاکیت کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔

غزہ کے اسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے اور لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ اردن میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور گیٹ کو آگ لگا دی۔

ترکی کے شہر استبول میں اسرائیلی قونصلٹ کے باہر فلسطین پر حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کر دیا

مصر نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے انسانی حقوق اور جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ کیا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ غزہ میں اسپتال پر حملہ خوفناک اور ناقابل برداشت ہے۔ غزہ میں اسپتال پر حملہ غیرقانونی ہے۔


متعلقہ خبریں