خطہ پوٹھوہار اور مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

rain latest report

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے،زیارت، خضدار، لسبیلہ، ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں بارشمتوقع ہے۔

اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، نورپورتھل، ساہیوال،بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

سکھر، دادو،لاڑکانہ اور میر پور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔

ہری پور، صوابی، خیبر، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ میں بارش جبکہ کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا، موسم ٹھنڈا ہونے کے باعث کئی علاقوں میں گرم کپڑے نکل آئے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہو گیا، موسم ٹھنڈا ہونے کے باعث کئی علاقوں میں گرم کپڑے نکل آئے۔

لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ میں بھی بادل برسے، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بونداباندی ہوئی۔

علی الصبح ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیاجبکہ درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہوا، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور، بہاولنگر، پاکپتن، احمد پورشرقیہ، گوجرہ، وہاڑی، جہانیاں، جھنگ، اوچ شریف اور کالاباغ میں موسلادھار بارش نے سردی کی دستک دے دی۔اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، منڈی صادق گنج، رینالہ خورد میں بھی جم کر بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سرگودھا، گجرات، پاکپتن، وہاڑی، چیچہ وطنی، سانگلہ ہل،فورٹ عباس میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ نوشہرہ،لکی مروت اورڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بادل جم کربرسے۔ دوسری جانب وادی نیلم کے پہاڑوں پر بارش اور وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بابوسرٹاپ پر شدید برفباری ہوئی، برف باری نے ایک طرف موسم سرد کردیا تو دوسری جانب وادی کے حسن میں مزید اضافہ بھی کردیا۔

بنوں اور شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔حب، لسبیلہ اور اوتھل سمیت بلوچستان میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔مرکزی شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

علاوہ ازیں رات گئے کراچی میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ایئرپورٹ اور ملیر، گرومندر، ناظم آباد، لسبیلہ، لیاقت آباد سمیت دیگر قریبی مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے وسطی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہے، کراچی میں بھی آئندہ دو روز کے دوران مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہلو، بارکھان، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور سوات میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں