چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر پر جھوٹ نہیں بولنا چاہیے تھا، سراج الحق

سراج الحق

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ سائفر  کے بارے میں مجھے چیئرمین تحریک انصاف نے فون کرکےبتایا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا  کہنا تھا کہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی نےکہاکہ سراج بھائی بہت ظلم ہوا ہے، امریکا نے ہماری حکومت کیخلاف سازش کی ہے۔

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

انہوں نےکہاکہ شروع میں ہمیں بھی بڑی پریشانی ہوئی کیونکہ ہم اس سوچ میں تھےکہ امریکا کیسےہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر سکتا ہے، ہم توایسی مداخلت کیخلاف ہیں۔

میں نےچیئرمین پی ٹی آئی سےکہاکہ آپ سائفر کی ہمیں بھی فوٹو اسٹیٹ بھیجیں، تاکہ ہم بھی پڑھیں کہ امریکانےسازش کیاکی ہےاگرواقعی امریکانے آپ کی حکومت  کیخلاف سازش کی ہے تو ہم  آپ کیساتھ ہونگے۔

مغل بادشاہ نہیں جو شاہی فرمان سے چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم دوں، انوارالحق کاکڑ

سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہاکہ میں اسد قیصر، پرویزخٹک کو سائفر کی کاپی دے کر بھیجتا ہوں لیکن مہینوں گزر گئے سائفر کی فوٹو اسٹیٹ کی کاپی ہمارے پاس نہیں پہنچی جس کے بعد ہمیں شک ہوا کہ جھوٹ بولا جارہا ہے۔

انکامزید کہنا تھا کہ سیاست میں اور بھی بہت راستے ہوتے ہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے معاملے پر جھوٹ نہیں بولنا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں