مسلسل 4 دن موسلا دھار بارش ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

بارش (rain)

مسلسل 4 دن موسلا دھار بارش محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا


محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ ہفتہ سےمنگل کے دوران  موسلادھار بارش متوقع ہے۔

سریے کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بھی گر گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

نارووال 53،منگلہ 36، چکوال 31، جہلم30، منڈی بہاؤالدین 24، سیالکوٹ( سٹی 13،ائیر پورٹ 10)، اٹک 7، گجرات 5، گوجرانوالہ 3، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ2، ائیر پورٹ، بوکرہ ایک)، راولپنڈی (چکلالہ 2، شمس آباد، کچہری ایک)، مری 2،چیراٹ 52، پٹن 31، مردان 17، بنوں13، پشاور (سٹی 8، ائیر پورٹ2)، کاکول، سیدو شریف 5، کالام ، مالم جبہ 4، بالائی دیر3، باچا خا ن ائیر پورٹ 2، میر کھان ایک، بابو سر 15، استور 10، بگروٹ 4، چلاس 3، بونجی ، اسکردو ایک، کوٹلی ،گڑھی دوپٹہ 6، مظفر آباد(سٹی 6، ائیر پورٹ5) اور راولاکوٹ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی، دادو اورشہید بینظیرآ باد میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں