شاہین آفریدی بھارت کے خلاف میچ میں وکٹیں اڑانے کیلئے بے چین

SHAHEEN AFRIDI

قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کو کوئی خطر ناک انجری نہیں ، وہ بھارت کیخلاف میچ میں وکٹیں اڑانےکیلئے بے چین ہیں ۔

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کیلئے بڑا سرپرائز

ٹیم ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں شاہین کی انگلی پر چوٹ لگی تھی لیکن اب سو جن ختم ہو چکی اور کوئی تکلیف بھی نہیں ہے ، جب کبھی انھیں ابتدا میں وکٹیں مل گئیں تو ماضی جیسی کار کر د گی سامنے آئے گی۔

ٹیم ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہین مکمل فٹ اور بھارت سے میچ میں اپنی روایتی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر نے کیلئے مکمل تیار ہیں ، ان کے مسائل ایسے نہیں کہ میدان میں اترنے سے روک سکیں ۔

کوئی فیورٹ نہیں ،دونوں ٹیمیں برابر ہیں، روہت شرما

ذرائع نے بتایا کہ کولمبو میں بھارت کیخلاف ایشیا کپ میچ میں فیلڈ نگ کر تے ہوئے شاہین کی انگلی پر بوجھ پڑ گیا تھا۔اس سے سو جن ہو گئی ،البتہ اب بالکل بھی تکلیف نہیں ہے ۔

شاہین ابتدا میں وکٹیں لینے کے عادی ہیں جب بھی ایساہوا تو رفتار کی کمی بھی دور ہو جائے گی ، ٹیم ذرائع نے مزید کہا کہ شاہین وکٹیں نہ ملنے پر تھوڑی مایوسی کا شکار ہیں۔

بھارتی کرکٹر شبمن گل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

لیکن یہ صرف ایک میچ کی بات ہے جیسے ہی انھوں نے کامیابیاں پانا شروع کیں تو ماضی کی فارم میں واپس آجائیں گے ۔


متعلقہ خبریں