ملک کے مختلف علاقوں میں 14سے18اکتوبرکے دوران بارش اور برفباری کی پیش گوئی

snowfall

ملک کےمختلف علاقوں میں 14 سے18 اکتوبرکےدوران بارشوں اوربرفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14سے18اکتوبرکے دوران بارش کے نئے سلسلے کا امکان ہےجبکہ اسلام آباد میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کی آخری تین ماہ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی

کل جمعہ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

موسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 18 اکتوبر تک خیبر پختونخوا،کشمیر،اسلام آباد، پنجاب،گلگت بلتستان ، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں