اکتوبر تا دسمبر کیلئےایگروکلائمیٹ آؤٹ لک جاری، سال کے آخری تین ماہ میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کردیاگیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایگروکلائمیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق اگلے تین مہینوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بالخصوص شمال مغربی حصوں میں بعض جگہ معمول کے مطابق جبکہ بعض جگہ معمول سے کچھ زیادہ بارش کا رجحان متوقع ہے۔
2023کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا
رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران مغربی حصوں میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے جبکہ مشرقی علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے۔
نومبر میں ملک کے بیشتر حصوں بالخصوص بالائی علاقوں بشمول شمالی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں تقریباً معمول سے تھوڑی زیادہ بارش متوقع ہے۔
جبکہ دسمبر 2023 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں بالخصوص خیبر پختونخواہ کے وسطی علاقوں اور شمالی پنجاب میں تقریباً معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔
انسدادا سموگ کیلئے بدھ کی چھٹی کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد آئندہ ہفتے سے ہوگا،ترجمان کمشنر لاہور
اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بالخصوص شمال مشرقی خطہ بشمول گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کی مغربی پٹی میں معمول کے اوسط سے قدرے زیادہ درجہ حرارت کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطہ پوٹھو ہارریجن میں خاص طور پر آخری دو مہینوں کے دوران کافی مقدار میں بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
اسی طرح وسطی پنجاب میں اس مدت کے دوران خاص طور پر اکتوبر میں کم بارشیں متوقع ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں اگلے تین ماہ کے دوران کم بارشوں کی توقع ہے، بالائی سندھ میں اس مدت کے دوران کم بارشوں کا امکان ہے۔
تمام انسان صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، سائنس دانوں کی خطرناک پیش گوئی
زیریں سندھ میں اس دوران معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں خاص کر اکتوبر کے مہینے میں بالائی خیبر پختونخوا میں دو مہینوں کے دوران بارشیں ہو سکتی ہیں۔