موسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی

گیس

رواں سال موسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی، اس دوران گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی۔

ملک کے چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

دوسری جانب پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ہے۔

د سمبر کو ملنے والے کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی، دوسرے ہفتے کیلئے قیمت 19.39ڈالرُفی ایم ایم بی ٹی یو سے زائدہوگی، جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کےلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں