ورلڈکپ، شبمن گل کے بعد بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی کا شکار

ورلڈکپ، شبمن گل کے بعد بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی کا شکار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں ڈینگی کے وار تیز ہونے لگے، بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہرشا بھوگلے نے اپنے اکاونٹ سے کی گئی ٹویٹ میں ڈینگی کے شکار ہونے کی افسوسناک خبر سنائی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میں 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت نہیں کرپاوں گا۔

ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ ‘میں ڈینگی کا شکار ہوگیا ہوں اور کم قوت مدافعت اور کمزوری کی وجہ سے میری میچ میں شرکت ناممکن ہے۔’

ڈینگی کا ورلڈکپ پر وار، بھارت کے شبمن گِل کا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ ‘امید ہے کہ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 19 اکتوبر کو ہونے والے ورلڈکپ میچ سے پہلے پہلے صحت یاب ہوکر واپس آجاؤں گا۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میرے ساتھی اور نشریاتی عملے نے اس دوران میری بھرپور مدد کی جنہوں نے میری جگہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے دوسرے حصے کے دوران اضافی کام کا بوجھ اٹھایا۔’

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز شبمن گل بھی آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے ڈینگی کا شکار ہوگئے تھے۔ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں بھی انکی شرکت مشکوک ہے۔


متعلقہ خبریں