پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی روک دی

فائل:فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہمی بند کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کی، پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

ایندھن کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

قومی ایئر لائن کی کراچی، لاہور اور اسلام اباد سے 20 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 215 بھی تاخیر کا شکار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306، کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 اور کراچی سے گوادر کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز 310 اور کراچی سے رحیم یارخان کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں