محمد رضوان کے اقدام پر بھارتی صحافی سیخ پا

محمد رضوان نے اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے مین آف دی میچ کا ایوارڈ غزہ کے نام کرنے پر بھارتی صحافی سیخ پا ہو گئے۔

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد رضوان اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کیا تو بھارتی صحافی وکرانت گپتا سیخ پا ہو گئے اور سوال اٹھا دیا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس کی اجازت دیتا ہے ؟

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوال اٹھایا کہ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟ مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بھی ایسا ہی کھیلیں گے جیسا افغانستان کیخلاف کھیلا، روہت شرما

اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل کے میدان میں سجدہ شکر بجالانے اور نماز کی ادائیگی پر سوالات اُٹھاتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کی حامی ہے جبکہ کئی بھارتی اداکاروں کو فلسطینیوں کی حمایت پر دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں