جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان رابطہ

zaka ashraf

بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کوان کے انڈیا کے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف جمعرات کے روز بی سی سی آئی کی دعوت پر انڈیا روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ چودہ اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہونگے۔

عبداللہ شفیق کی خود سے متعلق 3 سال قبل کی گئی پیش گوئی درست نکلی

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے انڈیا آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

جے شاہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ ذکا اشرف کے انڈیا میں قیام کے دوران ان کی دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے۔

ورلڈکپ 2023، محمد وسیم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اس موقع پر ان امکانات پر بھی بات کی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے اور انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ فینز کے ویزے بھی جلد آجائیں گے۔

ذکا اشرف نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف اچھا کھیلا، اگلے میچز میں بھی اللہ  پاک قومی ٹیم کوکامیابی دے، ٹیم میں پورا اعتماد نظر آرہا ہے۔

ورلڈ کپ : وریندر سہواگ نے بھارتی پچز پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا

انکا کہنا تھا کہ مجھے ویزہ مل گیا تھا، کل انڈیا جارہا ہوں، میں نے باقی لوگوں کو ویزہ ملنے تک جانے سے انکار کیاتھا، اس مسئلہ پر میں نے پاکستانی فارن ایجنسی سے رابطہ کیا۔

اس حوالے سے میری ایک گھنٹہ قبل جے شاہ سے بہت اچھے ماحول میں بات ہوئی ہے،معاملے کو بہت اچھے طریقہ سے اٹھایا ہے ، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی کرکٹ فینز کے ویزے بھی جلد ہی جاری کردیے جائیں گے۔

ورلڈکپ، انگلینڈ کے مارک ووڈ نے حارث رؤف کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیا

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ،حکومت اور میڈیا کی طرف سے امن کا پیغام لےکر جارہا ہوں،جے شاہ نے مجھےانڈین انویسٹرز اور حکومت سے ملوانےکاکہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے زنیب عباس کے حوالے سے کہا  ہے کہ ان کیساتھ جو ہوا اسکا بہت رنج ہے، زینب عباس آئی سی سی کی طرف سے وہاں گئی تھیں۔ اس معاملے پر آئی سی سی سے بات کروں گا۔

ورلڈکپ ،افغان کرکٹرز کی بھارت کیخلاف میچ میں بازو پر کالی پٹی باندھ کر شرکت

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل جمعرات کو بھارت روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں