ن لیگ سندھ کےنائب صدراورٹکٹ ہولڈرجاوید ارسلان خان کاپارٹی چھوڑنےکااعلان


پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر جاوید ارسلا ن خان نے  پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جاوید ارسلان خان نے پی پی کراچی کے صدرو سینیٹر سعید غنی سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق ن لیگی رہنما نےکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات کو دیکھ کر پارٹی میں شمولیت اختیارکررہاہوں۔

پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

انکامزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں بھی آکر کبھی صوبہ سندھ پرتوجہ نہیں دی جس کی وجہ سےآج کارکن پارٹی سے مایوس ہو چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے جاوید ارسلان خان کا پارٹی میں ویلکم کیا۔ اور کہا کہ جاوید ارسلان کی شمولیت سے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی۔


متعلقہ خبریں