انگلینڈ کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست


ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ نے کر کٹ کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق نمبر ون پر براجمان انگلش ٹیم کو اس وقت عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب تیرہویں پوزیشن رکھنے والی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم فتح اس کے ہاتھ سے چھین لے گئی، اسکاٹ لینڈ نے اس میچ میں نہ صرف تاریخی فتح حاصل کی بلکہ کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔

اسکاٹ لینڈ کی کمزور ٹیم نے ایڈن برگ میں کھیلے گئے واحد ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6 رن سے شکست دے کر دنیائے کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

اسکاٹ لینڈ  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50 اوورز میں  375 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، انگلینڈ نے گو برق رفتاری سے  ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 365 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔


متعلقہ خبریں