معذور طالب علم کی میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

noman bashir

معذور طالب علم کی میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن


معذور طالب علم نعمان بشیر نے سپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور طالب علم نعمان بشیر 8 سال سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے۔

لاہور میں شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے، 10 من مردہ جانور کا گوشت برآمد

نعمان بشیر نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجو کیشن پنجاب صائمہ سعید اور یونیسف کے نمائندے نے نعمان بشیر اور ٹیچر عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہوگیا

اس موقع پر نعمان بشیر نے بتایا کہ وہ سکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے۔

ہونہار طالبعلم کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا خواہشمند ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام بلند کرے۔


متعلقہ خبریں