اکاؤنٹ میں موجود 5 لاکھ روپے سے زائد رقم محفوظ نہیں، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ state bank

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینکوں میں صرف پانچ لاکھ روپےتک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کوئی بینک دیوالیہ، ڈوب جائے یا ناکام ہوجائے تو 5 لاکھ سے اضافی جمع رقم کوتحفظ حاصل نہیں۔ اکاؤنٹ میں موجود 5 لاکھ روپے سے زائد رقم محفوظ نہیں ہے۔

سرکاری ملازمین پر سالانہ فی ملازم 4350 روپے ہیلتھ ٹیکس عائد

ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ 5 لاکھ روپے تک کے ڈپازٹس رکھنے والے کھاتہ داروں کی شرح 94 فیصد ہے۔

صرف 6 فیصد اکاؤنٹ ہولڈرز کا بینک بیلنس 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ 5 لاکھ روپے تک کے اکاونٹ ہولڈرز کو ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

مفرور یوٹیوبر کی ’’را‘‘ سے جڑے روہت شرما کیساتھ مبینہ خفیہ گفتگو سامنے آگئی

ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے، یہ ادارہ بینکوں سے ہر سال سبسکرپشن فیس لیتا ہے۔


متعلقہ خبریں