بیرسٹر گوہر کا انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان

گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں کہا کہ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لینا اس کے باوجود کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری طرف سے سب کےلیے عام معافی ہے، ہم کہتے ہیں کہ ملک اور قوم کی خاطر سیز فائر ہونا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ کلیش آف ٹائیٹن ختم ہونا چاہیے، ہماری طرف سے سب کیلئے عام معافی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی معیشت، آئین و قانون کی بالادستی کی خاطر بات کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں