انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

Pak V/s Eng

ڈربی: انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ویمنز ٹیم انگلش ٹیم کے دیئے گئے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 206 رنز بنا سکی اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی طرف سے منیبہ علی کے 34، صدف شمس کے 28 اور ندا ڈار کے 26 رنز بھی کسی کام نہیں آئے۔

انگلینڈ کی سوفی اکلیسٹون نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چارلی ڈین، لارین بیل اور کیٹ کراس کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے شہر ڈربی میں ہونے والے پاک انگلینڈ ویمنز ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی امریکہ کے ہاتھوں شکست

انگلینڈ نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ ایلس کیپسی 44 اور ایمی جونز 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے 3 وکٹیں جبکہ عالیہ ریاض، ام ہانی اور نشرح سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں